• news

سود اور منی لانڈرنگ کے خلاف اسمبلی میں قانون سازی کی جائے:چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور (نوائے وقت نیوز) سودی کاروبار سے متعلق کیس کی پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دئیے قرآن میں سود کوسب سے زیادہ برا قراردیا گیا ہے۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا سود کے خاتمے کے لئے قانون سازی کی جائے لیکن نہیں کی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسمبلی میں سود اور منی لانڈرنگ سے متعلق بل پیش کرکے قانون سازی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن