• news

جیل میں پاکستانی جاسوس سے ملاقات پر بھارت کا امریکی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم

نئی دہلی(اے این این) بھارت نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کےلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتاربھارتی شہری سے جیل میں ملاقات کرنے پر ایک خاتون امریکی شہری کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس“ کی رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا کی رہائشی نتاشا سنگھ کو یہ حکم اپنی جعلی شناخت ظاہرکرتے ہوئے دارجیلنگ ڈسٹرکٹ جیل میں قید پاکستانی خفیہ ایجنسی کےلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں قید ایک شخص سے ملاقات کرنے پر دیا گیا۔ نتاشا کے والدین بھارتی نژاد امریکی شہری ہیں اور وہ ان دنوں سیاحتی ویزے پر بھارت آئے ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن