• news

پنجاب میں 5 ڈی سی اوز سمیت 12 افسروں کے تبادلے وتقرری

لاہور (سپیشل رپورٹر+نامہ نگار) پنجاب حکومت نے 5اضلاع کے ڈی سی اوز سمیت 12افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جواد اکرم ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ٹرانسفر کرکے ڈی سی او وہاڑی لگایا گیا ہے ارشاد احمد ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خوراک کو ڈی سی او چنیوٹ، ملک اشرف اعوان ڈائریکٹر جنرل ایجنسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ راولپنڈی کو ڈی سی او بہاولنگر، ندیم الرحمان ایڈیشنل سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کو ڈی سی او لیہ اور اکرام اللہ کو ٹرانسفر کرکے او ایس ڈی، رانا ارشد ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت کو ڈی سی او پاکپتن لگایا گیا ہے وہاں سے راشد کمال الرحمان کو ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ سارہ اسلم ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ لگایا گیا ہے۔ ریاض احمد طاہر ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ کو ایڈیشنل سیکرٹری منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ لگایا گیا ہے وہاں سے سید وسیم رضا جعفری کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی لگا دیا گیا۔ رانا سلیم احمد اسسٹنٹ کمشنر جنرل ساہیوال کی خدمات لاہور رنگ روڈ پراجیکٹ کے سپرد کر دی گئیں۔ افضل ناصر ڈپٹی سیکرٹری او اینڈ ایم ایس اینڈ جی اے ڈی کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ کمشنر جنرل ساہیوال لگایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پنجاب پولےس خان بےگ نے10 پولیس افسروں کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہےں۔ تقرری کے منتظر اشفاق احمد کو ایس ایس پی ٹریفک راولپنڈی ریجن کی خالی آسامی پر تقرری کے منتظر محمد مقبول کواےس اےس پی، آر آئی بی ساہیوال، ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب کرامت اللہ ملک کوایڈیشنل اےس پی کینٹ ڈویژن ملتان کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر بابر سرفراز کو چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد، چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد آصف خان کو چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر ڈار علی خٹک کو اےس پی وی وی آئی پی سکیورٹی راولپنڈی کی خالی آسامی پر، ایس پی سپیشل برانچ پنجاب رائے ضمیرالحق کو اےس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد، ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد عبدالحمید کھوسہ کو اےس پی انوسٹی گیشن ملتان کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظرجہانزیب نذیر خان کو اےس پی، آر آئی بی شیخوپورہ، سینئر ٹریفک آفیسرلاہور رانا شجاعت کوایڈیشنل اےس پی صدر فیصل آبادکی خالی آسامیوں پر تعینات کر دےا گےا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن