• news

افغانستان: طالبان کی فائرنگ‘ امریکی بیس پر کام کرنے والے 8 مزدور ہلاک

 کابل( نوائے وقت نیوز)افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پر کام کےلئے جانے والے 8 افغان مزدوروں کو ہلاک کردیا گیا۔ واقعہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پڑوسی صوبے لوگرمیں پیش آیا،پولیس کاکہناتھا کہ امریکی اڈے کو جانے والے مزدوروں کوزبردستی گاڑی سے اتار کر 2 سو میٹردورگاﺅں لے جایاگیا اور ایک ایک کر کے ان کے سرمیں گولی ماردی گئی۔صوبائی ترجمان کاکہناتھا کہ مزدوروں کی لاشیں مل گئی ہیں ، جن کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب غریب اور عام مزدور تھے جنہیں طالبان نے نشانہ بنایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن