مقبوضہ بیت المقدس کے تاریخی قبرستان پر ہوٹل دکانیں اور پارک بنانے کا اسرائیلی منصوبہ
مقبوضہ بیت المقدس کے تاریخی قبرستان پر ہوٹل دکانیں اور پارک بنانے کا اسرائیلی منصوبہ
مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی حکومت نے خفیہ طورپر مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے تاریخی قبرستان مامن اللہ کے قابض حصے پر ایک ہوٹل، کئی دکانیں،ریئل سٹیٹ کے دفاتر اور سیاحتی پارک بنانے کے ایک نئے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے، اسرائیلی اخبار معاریف نے اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے ۔ دوسری جانب الاقصی فاﺅنڈیشن و ٹرسٹ نے قبرستان پر تعمیراتی منصوبوں کی شدید مذمت کی ہے، ایک بیان میں اقصی فاﺅنڈیشن کہا کہ مسلمانوں کے قبرستان پرہوٹلوں اور تجارتی مراکز کا قیام آسمانی مذہب کی تعلیمات کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے، کیونکہ قبرستان کو اس طرح کے مذموم مقاصد کے لیے کسی صورت میں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری جانب اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے غزہ کی مشرقی سرحدی علاقوں پر گولہ باری کی ہے تاہم اس حملے میں کوئی فلسطینی زخمی نہیں ہوا، صہیونی فوج کی متعدد گاڑیاں ٹاﺅن میں داخل ہو گئیں۔
اسرائیلی / منصوبہ