• news

پاکستان، سری لنکاکے مابین ایٹمی معاہدے پر بات چیت سے کوئی تشویش نہیں:بھارت

پاکستان، سری لنکاکے مابین ایٹمی معاہدے پر بات چیت سے کوئی تشویش نہیں:بھارت

نئی دہلی (اے این این) بھارت نے کہاہے کہ اسے پاکستان اورسری لنکاکے درمیان ایٹمی معاہدے پرہونے والی بات چیت پرکوئی تشویش نہیں۔جمعرات کوبھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے نئی دہلی میں فن پاروں کی نمائش میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ملکی مفادکےلئے ہمیں جس اقدام کی بھی ضرورت ہوگی کریں گے۔ بعض معاملات میںہمیں پریشانی لاحق ہے ۔پاکستان اورسری لنکاکے درمیان ایٹمی معاہدے پرہونے والی بات چیت کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اگرکوئی ہمارامقابلہ کرناچاہتاہے تویہ ہمار ے لئے کوئی راتوں کی نیندیں خراب کرنے والی بات نہیں ہم پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کےلئے پرعزم ہیں۔
 ہم بھی بہت سے شعبوں میں سری لنکاکے ساتھ تعاون کررہے ہیں ہم تامل باغیوں کی کارروائیوں سے متاثر پڑوسی ملک کی بحالی میں فعال کردار کر رہے ہیں۔
بھارتی وزیر خارجہ

ای پیپر-دی نیشن