بیجنگ: چاقوسے حملہ، امریکی خاتون سمیت 2 افراد کو قتل، ملزم گرفتار
بیجنگ: چاقوسے حملہ، امریکی خاتون سمیت 2 افراد کو قتل، ملزم گرفتار
بیجنگ (اے پی پی) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں مسلح شخص نے حملہ کرکے امریکی خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔ ڈاو¿ن ٹاو¿ن میں ایک شاپنگ مال کے باہر 27 سالہ شخص ژاو¿ نے چاقو سے حملہ کرکے امریکی خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ مشتبہ شخص بے روز گار اور ذہنی بیمار ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے سینکڑوں افراد کی موجودگی میں پہلے امریکی خاتون اور پھر چینی شہری پر چاقو سے حملہ کیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔