• news

پاکستان میں انگریز کا قانون رائج ہے: ڈاکٹر وسیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی و پارلےمانی لےڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے لوٹ مار اور کرپشن سے کمائی دولت پاکستان میں لانا ہوگی۔فلاحی کاموں کی آڑ میں کرپشن کے نئے درکھل رہے ہیں۔ ہمارے مسائل کا حل شریعت کے نفاذ میں پنہاں ہے۔ جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں انگریزوں کا قانون رائج ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوہری شہریت کے حامل افراد ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں نے دستوری اداروں بالخصوص عدلیہ سے تصادم کا راستہ اختیار کرکے ملک میں ایک بحرانی کیفیت پیدا کی۔ سوئس بنکوں میں موجود پاکستانی قوم کی لوٹی جانے والی 60کروڑڈالر کی رقم کو بچانے اور چھپانے کے لئے عدلیہ سے متصادم رہنا پےپلز پارٹی کی بدترےن پالےسوں کا نتےجہ تھا۔

ای پیپر-دی نیشن