• news

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے: راحیلہ انور

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ انور نے کہا کہ موجودہ حکمران بھی زرداری حکومت کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظالمانہ لوڈشےڈنگ کے باعث عوام کو ریلیف دینے کے تمام حکومتی دعوے ہوا میں اڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ہمےں ملکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ان پر انحصارکرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن