• news

گھر گھر عشق رسول کی دولت عام کرنے کی ضرورت ہے: مفتی صفدر علی قادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عشق رسول کی دولت والے دونوں جہانوں میں سرخرو ہونگے کیونکہ دین پر مکمل عمل کرنے والے ہی ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں۔ یہ بات عالمی امن تحریک کے صدر مفتی محمد صفدر علی قادری نے تحریک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر عشق رسول کی دولت عام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہودوہنود ہمارے کلچر کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ اغیار کی سازشوں کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

ای پیپر-دی نیشن