• news

مسلم لیگ ن اپنے وعدے ضرور پورے کرے گی: میاں غلام مصطفٰی

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں غلام مصطفی نے کہا ہے کہ ماضی کے بدعنوان حکمرانوں کی طرح مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کو سہانے خواب نہیں دکھائے گی مگر جو وعدے کئے ہیں وہ ضرور وفا ہوں گے اور انتخابی منشور کی سو فیصد پاسداری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میںمسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے سے تعمیروترقی کا سنہری دور شروع ہوگیا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف پاکستان میں کامیاب اقتصادی دھماکے کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن