وزیراعظم کے قومی ایجنڈے کی بدولت ملک جلد بحرانوں سے باہر نکل آئے گا: ملک عارف پرویز
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) پی پی153کے ممتازرہنما ملک عارف پرویز نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے بلوچ عوام کے زخموں پرمرہم رکھ دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی حالیہ کامیابی کیلئے بلوچوں سمیت چاروں صوبوں کے عوام کی دعاﺅں اوروفاﺅں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کے قومی ایجنڈے کی بدولت ایٹمی پاکستان عنقریب اندھیروں اور بحرانوں کی بندگلی سے باہر نکل آئے گا۔