بھارت نے روزاول سے پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا: علامہ رضائے مصطفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر اور جامعہ رسولیہ شیرازیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کہاہے کہ بھارت کا ممبئی حملہ خود کرکے پاکستان پر ڈالنا انتہائی گھناﺅنا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لہٰذا ہماری حکومت کو چاہیے کہ وہ بھارت کے ساتھ دوستی نہ بڑھائے کیونکہ بھارت نے روزاول سے پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔