• news

ریلوے کی مختلف یونینز کا مطالبات کے حق میں عید کے بعد ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ ریلوے میں مختلف یونینز کی جانب سے مطالبات کے حق میں عید کے فوری بعد ملک بھر میں بھرپور احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں۔ یونینز عہدےداروں کی ایک دوسرے سے ملاقاتیں جاری ہیں ۔ جس میں ریلوے یونینز کی جانب سے پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلنے والی ٹرینوں کو کم قیمت پر پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے حوالے کرنے، ریلوے کی ممکنہ نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹر شپ منسوخ نہ کرنا وجہ احتجاج ہے۔

ای پیپر-دی نیشن