• news

تحریک منہاج القرآن مذہبی اقدار کی بحالی کیلئے کوشاں ہے: علامہ لطیف مدنی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن مذہبی، اخلاقی و روحانی اقدار کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ محمد لطیف مدنی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج علماءپر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ زوال پذیر اسلامی قدروں کی بحالی کے لئے کسی منظم اجتماعیت میں شامل ہو کر دین مبین کی خدمت کا فریضہ ادا کریں۔ ان کی انفرادی کوشش م¶ثر نتائج پیدا نہ کر سکیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن