• news

حکومت غریب ختم کرنے کی پالیسی ترک کر دے: بشارت عزیز جسپال

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال نے کہا کہ حکومت کی طرف سے غربت کے خاتمہ کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی۔ غربت کی بجائے غریب ختم کرنے کی عوام کش پالیسی کو فی الفور ختم کیا جائے اور حکومت اپنے اضافی اخراجات کو کم کر کے عوام کو ریلیف دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کی مجلس عامہ کے اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ساجد بھٹی،عاقل ملک اورجواد حامد بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن