• news

جناح ہسپتال میں پوسٹ گریجویٹ ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کی سلیکشن مکمل

لاہور (نیوز رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج/ جناح ہسپتال میں پوسٹ گریجوایٹ ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی سلیکشن مکمل ہو گئی۔ امید ہے کہ سلیکٹ ہونے والے ڈاکٹرز اگست کے پہلے ہفتہ میں ورکنگ شروع کر دیں گے۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر جلیل اختر نے بتایا کہ شعبہ طب کی مختلف سپیشلٹیز کے لئے تقریباً 400 ڈاکٹروں نے درخواستیں دی تھیں جن کی میرٹ لسٹ تیار کرنے کے بعد امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کی گئی اور انٹرویوز کے بعد ڈاکٹروں کی سلیکشن کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن