• news

پرویز اشرف کے داماد کے بھائی سمیت ای او بی آئی کے 8 افسروں کیخلاف مقدمہ درج

چکوال (نامہ نگار) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات مکمل ہونے پر سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے داماد کے بھائی چکوال سے قومی اسمبلی حلقہ این اے 60 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر راجہ ثناءالحق اور انکے کزن راجہ اظہر حسین سمیت ای او بی آئی کے 8افسروں کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ہے ، مقدمہ میںالزام ہے کہ راجہ ثناءالحق اور راجہ اظہر حسین نے سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل سے ملی بھگت کر کے چکوال میں تلہ گنگ روڈ پر بنجر زمین 6کروڑ زائد مالیت سے ای او بی آئی کو فروخت کر دی حالانکہ یہ بنجر زمین رقبہ کے لحاظ سے2کنال سے بھی ایک مرلہ کم تھی، جس کی خریداری سے قومی خزانہ کو کروڑوں کا نقصان ہوا، کرپشن میں ملوث سابق چیئرمین ظفر گوندل، راجہ ثناءالحق اور راجہ اظہر حسین سمیت ای او بی آئی کے دیگر 8افسروں کے خلاف زیر دفعہ 409-420-109 پی پی سی اور اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ2,47 اور پانچ کے تحت مقدمہ نمبر 13/26درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا اب ایف آئی اے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی راجہ ثناءالحق اور راجہ اظہر حسین ای او بی آئی کے افسران کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جو ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرگرم ہیں دوسری طرف تمام ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل کر لئے گئے ہیں، انکے بیرونی ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن