• news

کرک: بے پردہ خواتین کے بازار میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی

کرک (اے پی اے ) خیبر پی کے کے ضلع کرک میں پردہ نہ کرنےوالی اور بغیر محرم کے بازار آنے والی خواتین پر پابندی لگادی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع کرک میں آل خٹک برادری کے عمائدین کا اجلاس ہوا جس میں مولانا شبیر عثمانی، حافظ ابن امین اور میرزاقیم اور دیگر علماءنے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے بازار میں خریداری کیلئے بے پردہ اور محرم کے بغیر آنے والی خواتین پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن