• news

لاہور: کروڑوں کی ہیروئن قطر سمگل کرنے کی کوشش، سول ایوی ایشن کے ملازم سمیت 2 افراد گرفتار

لاہور (نوائے وقت نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے والے سول ایوی ایشن کے ملازم سمیت2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اے این ایف حکام کے مطابق ساہیوال کا رہائشی مسعود اور سول ایوی ایشن کا ملازم ناصر 2 کلو سے زائد ہیروئن نجی ائر لائن سے قطر سمگل کر رہے تھے شک گزرنے پر چیک کیا تو سول ایوی ایشن ملازم ناصر ہیروئن اپنے جوتے کے تلوﺅں میں چھپا کر ٹرمینل سے گزر رہا تھا دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن