• news

صدر اوباما نے بھارتی نژاد امریکی میشا سیوال ڈیسائی کو جنوبی ایشیا امور کی اسسٹنٹ سیکرٹری نامزد کردیا

 نیویارک (آن لائن) امریکی صدر بارک اوباما نے بھارتی نژاد امریکی میشا سیوال ڈیسائی کو جنوبی ایشیا امور کی اسسٹنٹ سیکرٹری نامزد کردیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اگر امریکی سینٹ نے میشا ڈیسائی کو جنوبی ایشیا امور کی اسسٹنٹ سیکرٹری کی منظوری دیدی تو میشا اس عہدے پر پہلی بھارتی نژاد امریکی بن جائینگی۔ واضح رہے کہ میشا ڈیسائی 2010ءسے یو ایس ایڈ کی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر برائے ایشیا کے طور پر کام کر رہی ہیں جبکہ اس سے قبل میشا امریکی محکمہ خارجہ سے بھی منسلک رہنے کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن