• news

ہنجروال : پنچایت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص قتل، 2 زخمی

لاہور (نامہ نگار) ہنجروال کے علاقہ میں پنچائت میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے مخالف کو قتل جبکہ اس کے باپ اور اےک کانسٹیبل کو زخمی کر دےا اور فرار ہو گےا ہے۔ فائرنگ سے شدید خوف وہراس پھیل گیا اور موقع پر موجود افراد نے جانیں بچانے کے لئے دوڑ لگا دی۔ ہنجروال کے علاقہ میں رہائش پذیر نیاز محمد اور اظہر خان کے درمیان ایک ماہ قبل لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس پر دونوں گروپوں کے درمیان صلح کے لئے گزشتہ روز پنچایت بلائی گئی تھی پنچایت کے دوران نیاز محمد نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اظہر خان موقع پر ہی ہلا ک جبکہ مقتول کا والد مقرب خان اور وہاں موجود ہیڈکانسٹیبل عبدالرزاق زخمی ہوگئے۔ ملزم بھی موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں مقرب خان اور ہیڈکانسٹیبل عبدالرزاق کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ہلاک ہونے والے اظہر خان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دیا ہے۔ پولیس نے مقتول اظہر خان کے بھائی بابر خان کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن