• news

4 ارب سال قبل سیا رہ مریخ کا ماحول زمین جیسا تھا: ناسا کا دعو ی

 نیو یا رک(آن لائن )سیارہ مریخ کی سطح کا تجزیہ کرنے والے امریکی خلائی ادارے ناسا کے روبوٹ کیوروسٹی کو ٹھوس ثبوت ملے ہیں کہ سرخ سیارہ کبھی رہائش کے قابل تھا۔سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والے نتائج کے مطابق مریخ کے ماحول کے اب تک کے سب سے مفصل تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ چار ارب سال قبل مریخ اور زمین کے ماحول میں زیادہ فرق نہیں تھا۔تجزیے کے مطابق مریخ کی فضا میں ایک دبیز تہہ موجود تھی اور سیارے کی سطح گرم اور گیلی بھی تھی تاہم یہ اب بھی واضح نہیں کہ آیا مریخ پر کبھی زندگی موجود تھی یا نہیں۔اس سے قبل ناسا کی روبوٹ گاڑی نے مریخ کی سطح سے اس بات کا ثبوت حاصل کیا تھا کہ سیارے کے بہت سے ارضی مناظر بہتے ہوئے پانی نے تشکیل دیئے ہیں۔سائنس دانوں نے کہا تھا کہ انھیں سرخ سیارے کے ڈیڑھ سو کلومیٹر چوڑے گیل گڑھے کے فرش پر گول کنکر ملے ہیں جن کی شباہت زمین کے دریاو¿ں میں ملنے والی بجری جیسی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن