چلڈرن ہسپتال میں بچوں کی ہلاکتیں وزیراعلیٰ نے ایک اور تحقیقاتی کمیٹی بنا دی
لاہور (نیوز رپورٹر) روان ہفتے میں بدھ والے روز چلڈرن ہسپتال میں ہونے والی 8بچوں کی ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک اور کمیٹی قائم کر دی ہے جو چند روز تک اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کر دے گی۔ اس سلسلے میں سیکرٹری صحت پنجاب حسن اقبال نے نوائے وقت کو بتایا کہ ابھی فی الحال کمیٹی کی رپورٹ نہیں آئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایک اور کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کو پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز ہیڈ کر رہے ہیں جس کی رپورٹ جلد سامنے آ جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی حتمی رپورٹ سامنے آنے پر ہی کسی پر ذمہ داری عائد کی جائے گی۔