• news

گورنر راج کے واویلا کی بجائے سندھ میں گڈ گورننس دی جائے : مشاہد اللہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے پی پی رہنما گورنر راج کا واویلا مچانے کی بجائے توجہ صوبہ سندھ میں گورننس میں بہتری پر مرکوز کریں تو حکومت سندھ کی نیک نامی میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا نہ توصوبے میں انتظامی بہتری لانے پر توجہ دی جا رہی ہے اور نہ ہی امن وامان کی مخدوش صورتحال پرکوئی واضح حکمت عملی سامنے لائی جاسکی ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماﺅں کی جانب سے وفاقی حکومت پرگورنرراج لگانے کے الزامات نہایت ہی بے بنیاد، مبہم اور سمجھ سے بالاتر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن