وینزویلا کا فضائی حدود کے تحفظ کیلئے طیارہ شکن ہتھیار نصب کرنے کا اعلان
کراکس (آن لائن) وینزویلا نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کیخلاف تحفظ کیلئے طاقتور طیارہ شکن ہتھیار نصب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک ٹی وی خطاب میں وینزویلین صدر نکولس مادھورو نے کہا کہ ہم تمام سرحدی علاقوں میں دنیا کا طاقتور ترین طیارہ شکن نظام نصب کر رہے ہیں ہماری سرزمین ناقابل رسائی ہونی چاہیے اور اس نظام کی تنصیب کے بعد کوئی ہماری سرزمین کے ایک ٹکڑے کو بھی نہیں چھو سکے گا اور نہ ہی کوئی بھی بیرونی جہاز ہماری فضائی حدود میں داخل ہونے کی جرات نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زمین اور آسمان دونوں مقدس ہیں اور کسی کو یہاں تک غیر قانونی مداخلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔