• news

دہشت گردوں کو پکڑنے میں ناکام پولیس شرفا کو مار رہی ہے : مولانا سمیع الحق

کراچی (ثناءنیوز) متحدہ دینی محاذ پاکستان کے سربراہ مولانا سمیع الحق، مولانا احمد لدھیانوی، حافظ سعید، پیر محفوظ شاہ مشہدی و دیگر نے کراچی میں سرجانی پولیس کی جے یوآئی کے رہنما مولانا بشیر لغاری کے گھر پر چڑھائی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ان کو شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو پکڑنے میں ناکام کراچی پولیس شریف اور نہتے شہریوں کو مار رہی ہے۔ شہید مولانا بشیر لغاری کا قصور یہ تھاکہ انہوں نے پولیس کے دباﺅ پر توہین رسالت کیس واپس لینے سے انکار کر دیا تھا اور پولیس کی سرپرستی میں ہونے والے جرائم کے خلاف آہنی دیوار بن کر علاقے کو جرائم سے پاک کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا مولانا بشیر لغاری کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔ حکومت فوری طور پر جرائم کے سرپرست اور قاتل پولیس افسران کوگرفتارکرے۔ انہوں نے کہاکہ قاتلوں کو انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھےں گے اس سلسلے میں جلد کراچی آکر معاملات کا جائزہ لیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن