اسلام آباد ہائیکورٹ، قاضی عبدالصبور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو بحال
اسلام آباد (آئی این پی + وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 20 کے افسر ارشد خان کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو افسر بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے سابق سی ای او، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، قاضی عبدالصبور کو انکے عہدے پر بحال کر دیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گریڈ 21 کے قاضی عبدالصبور کے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سے کیڈ میں تبادلے کو بھی کالعدم قرار دیا ہے۔ عبدالصبور نے وفاقی حکومت کی طرف سے جاری دونوں نوٹیفکیشنز کو نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔