• news

چین: توانائی کے شعبے میں 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

اسلام آباد ( آئی این پی ) چین آئندہ پانچ سال میں پاکستان میں توانائی کے شعبے میں 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، ایک ہزار 940 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت ہوا سے چلنے والے منصوبوں پر بھی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مطابق ایک ہزار 940 میگاواٹ کے 3ہائیڈرو پراجیکٹ قائم کیے جائیں گے جبکہ ہوا سے چلنے والے 3 منصوبوں پر بھی چین کی جانب سے سرمایہ کاری کی جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن