• news

ڈرون حملے حکومت کی مرضی سے ہو رہے ہیں: راحیلہ انور

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ انور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مرضی سے ڈرون حملے ہو رہے ہیں۔ انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) نے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آتے ہی ڈرون حملے بند کروائیں گے۔ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے۔ حکمران ٹولہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ تحریک انصاف ملک کی دوسری بڑی جماعت ہے اس کو انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن