• news

نیلم بلاک علامہ اقبال ٹاون کا ٹیوب ویل خراب ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور (خصوصی رپورٹر) نیلم بلاک علامہ اقبال ٹا¶ن کا ٹیوب ویل دو دن سے خراب پڑا ہے۔ شہریوں کو رمضان المبارک کے دوران انتہائی دقت کا سامنا ہے۔ خواتین کیلئے سحر و افطاری کی تیاری مشکل ہو گئی۔ وضو کیلئے پانی دستیاب نہیں۔ ایک خاتون رخشندہ نے نوائے وقت ٹیلی فون کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کوئی حکومتی اہلکار ہمارے مسائل حل کرنے کو تیار نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن