حسینہ واجد کی ڈوریاں بھارت ہلاتا ہے، علی احسن مجاہدکی سزائے موت ختم کی جائے: ناصراقبال خان
لاہور (خبر نگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، محمد رضا ایڈووکیٹ، سرفرازخان نیازی، شیخ طلا ل امجد، یونس میمن، رانا شہزاد ٹیپو، ابرار احمد قریشی اور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت علی احسن مجاہد کو سنائی گئی سزائے موت ختم اور انہیں رہا کرے۔ پروفیسر غلام اعظم اورعلی احسن مجاہد کو سنائی جانیوالی سزاﺅں نے بنگلہ دیش میں رائج جعلی جمہوریت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ لگتا ہے بنگلہ دیش بھی امریکہ، اسرائیل اورانڈیاکی شیطانی مثلث کاحصہ بن گیا۔ وزیراعظم حسینہ واجدکی ڈوریاں بھارتی حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ بنگلہ دیش کی کٹھ پتلی حکومت بھارت کے آشیرباد پر جماعت اسلامی کے ضعیف العمر رہنماﺅں کیخلاف بدترین انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی۔