پوزیشن ہولڈر پاکستانی طلبہ کا سویڈن میں چامرز یونیورسٹی کا دورہ
لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان کے ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلبا وطالبات کے وفد نے سویڈن کے دوسرے بڑے شہر گوٹن برگ میں چامرز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ 1829 میں قائم ہونے والی اس یونیورسٹی کا عالمی رینکنگ میں 37 واں نمبر ہے اور یہاں ریسرچ اورصنعتی اداروںخصوصا ایرکسن، والوو کارز اور ٹرکس،والوو انفارمیشن ٹیکنالوجی، سکینیا، ساب اور ایس کے ایف کے ساتھ اشتراک پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ چامرز یونیورسٹی ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی سطح پر طلبہ کو سکالرز شپس بھی فراہم کرتی ہے۔