• news

پیپلز پارٹی اپنی کھوئی ہوئی ساکھ جلد بحال کر لے گی: عدنان اصغر ہنجرا

لاہور (پ ر) ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ انشاءاللہ پیپلزپارٹی اپنی ساکھ جلد بحال کر لے گی جس کے اثرات ضمنی ا نتخابات اور بلدیاتی الیکشن میں واضح طور پر نظر آئیں گے۔ کیونکہ عوام حکومت کے اصل چہرے سے آشنا ہو چکے ہیں الیکشن سے قبل حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ ہوا ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن