• news

افغانستان سے اب تک 237امریکی فوجی گاڑیاں کراچی پہنچائی گئیں

کابل( نوائے وقت نیوز)افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا جاری ہے۔ ڈھائی ماہ کے دوران 327امریکی فوجی گاڑیاں کراچی پہنچا دی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے ا مریکی افواج کے انخلا کا سلسلہ گزشتہ دس ماہ سے جاری ہے۔
کسٹم حکام کاکہناہے کہ کسٹم کلیئرنس ملنے کے بعد امریکی فوجی گاڑیاں کراچی بندرگاہ کیلئے روانہ کی جاتی ہیں۔ 9مئی سے اب تک ڈھائی ماہ کے دوران 327امریکی فوجی گاڑیاں افغانستان سے کراچی بندر گاہ بجھوائی جاچکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن