پیپلز پارٹی نے عمران کی وزیراعظم، آرمی چیف سے بند کمرے میں ملاقات کی مخالفت کر دی
لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی نے عمران خان کی وزیراعظم ‘ چیف آف آرمی سٹاف اور اپنی بند کمرے میں ملاقات کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تقدیر کے فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں تمام سیاسی قوتوں کی مشاورت سے ہونے چاہئیں۔ زمان کائرہ نے ا کہا عمران خان کو چاہیے کہ وہ کوئی بھی بات کرنے سے پہلے اپنے سیاسی قد کاٹھ کو سامنے رکھے۔