• news

قومی ائرلائن کی لندن پرواز کا انجن خراب ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر محفوظ

 لاہور( خبر نگار ) لندن جانیوالی قومی ایئر لائن کی پرواز کو انجن میں خرابی کے باعث ماسکو ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا، تمام مسافر محفوظ رہے۔ ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد سے لندن جانیوالی پرواز پی کے 786 کو انجن میں خرابی کے باعث ماسکو میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ تمام مسافر ہنگامی لینڈنگ کے دوران محفوظ رہے۔ ایئرلائن حکام نے مسافروں کی لندن روانگی کے لئے اسلام آباد سے مانچسٹر جانیوالی پرواز پی کے 701 کو ماسکو سے پی کے 786 پرواز کے مسافروں کو لندن لے جانے کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن