• news

صدارتی انتخاب: مسلم لیگ (ن) 277 ووٹ رکھنے والی بڑی جماعت بن گئی

اسلام آباد (آئی این پی) صدارتی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) 532 میں سے 277 ووٹ رکھنے والی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ پیپلز پارٹی 119 ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ تحریک انصاف 62 صدارتی ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ صدارتی انتخابات کیلئے ڈالے جانے والے ووٹوں کی تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخابات کے لئے مسلم لیگ (ن) 532 میں سے 277 ووٹ رکھنے والی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے پاس قومی اسمبلی میں 183 ووٹ‘ سینیٹ میں 14‘ پنجاب اسمبلی 51.5‘ سندھ اسمبلی 3.09‘ خیبر پی کے اسمبلی میں 8.3 جبکہ بلوچستان اسمبلی میں 17 ووٹ ہیں۔ پیپلزپارٹی 199 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تحریک انصاف پہلی مرتبہ انتخابات جیت کر اسمبلیوں مےں بڑی تعداد میں پہنچی تو صدارتی الیکشن کے لئے بھی 62 ووٹ بنا لئے۔ ایم کیو ایم صدارتی انتخابات کے لئے 49 ووٹ کی جماعت کے طور پر چوتھے نمبر پر آگئی۔

ای پیپر-دی نیشن