• news

زہرہ شاہد کے قتل کا ذمہ دار برطانوی حکومت کو سمجھتے ہیں: عمران خان

ٰلندن (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سماجی کارکن زہرہ شاہد کے قتل کا ذمہ دار برطانوی حکومت کو سمجھتے ہیں۔ زہرہ شاہد کے قاتل کو پکڑنے کیلئے پورا زور لگا دینگے۔ افطار ڈنر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا برطانوی حکومت اپنے شہریوں کو پاکستان میں تشدد سے روکے۔ پاکستان کے انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے تحقیقات کیلئے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی میرے کارکنوں پر تشدد کیا آواز اٹھاﺅں گا۔ کم از کم چار حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کرتا ہوں۔ 12 مئی کو قتل ہونے والے کارکنوں کی ذمہ دار برطانوی حکومت ہے۔ نئے انتخابات نہیں چاہتے۔ پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ برطانوی حکومت سے مطالبہ ہے کہ زہرہ شاہد کے قتل کی تحقیقات کرائی جائیں۔ زہرہ شاہد کے قتل سے پہلے کہا تھا کہ برطانیہ سے پاکستان میں تشدد پھیلایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن