• news

ای او بی آئی سکینڈل، مرکزی ملزم ظفر گوندل کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ناکام

اسلام آباد (سجاد ترین+ خبرنگار خصوصی) ای او بی آئی سکینڈل کا مرکزی ملزم ظفر گوندل ایف آئی اے کی ناک کے نیچے وفاقی دارالحکومت میں مقیم رہا اور اسکی گرفتاری کیلئے متعدد چھاپے ناکام ہوچکے ہیں۔ ایک مستند ذریعہ کے مطابق گذشتہ روز ملزم کی گرفتاری کیلئے سیکٹر سکس فور میں چھاپہ مارا گیا لیکن ایف آئی اے کی ٹیم پہنچنے سے دو گھنٹے پہلے ہی ملزم اطمینان سے نئے ٹھکانے پر منتقل ہو گیا۔ ناکام چھاپوں کی بدولت یہ اندیشہ پیدا ہوچلا ہے بااثر ملزم کو تفتیشی اداروں کی صفوں سے کسی کالی بھیڑ کی معاونت حاصل ہے جو اسے قبل از وقت چھاپوں کے بارے میں آگاہ کردیتا ہے۔ گھر پر موجود ملازم نے ایف آئی اے کی ٹیم کو بتایا دو گھنٹے پہلے ظفر گوندل یہاں سے چلے گئے۔ ایف آئی اے کو ایف سکس فور میں ظفر گوندل کی نئی پراپرٹی کا سراغ بھی ملا ہے جس کی ضبطی کیلئے کارروائی کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن