• news

پاکستان شرح نمو میں اضافہ کرکے غربت ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: عالمی بنک

اسلام آباد (آن لائن) عالمی بینک کی جانب سے جاری کی گئی ایک سٹڈی میں قرار دیا گیا ہے کہ پاکستان شرح نمو کو 3.2 فیصد سے بڑھا کر 4.5 فیصد تک پہنچانے پر بھی غربت کی شرح پر قابو پانے کی اہلیت رکھتا ہے تاہم سٹڈی کے مطابق پاکستان ملک کی جی ڈی پی کے فی کس پیداوار میں ایک فیصد اضافے سے اس عمل پر قابو نہیں پاسکے گا۔ سٹڈی کے مطابق عالمی سطح پر موازنہ کرنے سے معلوم ہوا ہے پاکستان شرح نمو میں اضافے کو غربت کے خاتمے کیلئے استعمال کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے غربت پر قابو پانے کیلئے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کو مستحکم شرح نمو کے حصول کی ضرورت ہے سٹڈی سے معلوم ہوا ہے کہ شرح نمو میں اضافے کے ساتھ ہی پاکستان نے غربت کی شرح میں کمی لانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ سٹڈی کے مطابق پاکستان کو قدرتی آفات یا دیگر پالیسیوں کے منفی اثرات اور شاکس سے بچنے کیلئے ایک فعال سیفٹی نیٹ پروگرام مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن