افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 2افراد ہلاک
افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 2افراد ہلاک
کابل (اے پی پی) افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 2افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چار دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 13ہو گئی ہے۔ اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیا میں امریکی فورسز نے ایک مکان پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2افغان شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ چار دن سے امریکی فورسز کی جانب مختلف علاقوںمیں آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 13افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔16جولائی کو صوبہ لوگار کے ایک گاﺅں میں بھی فضائی آپریشن کیا گیا تھا جس میں 10افراد ہلاک ہو گئے تھے۔