• news

بلدیاتی نظام ترقی و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے، ضرور حصہ لیں گے: شیرپاﺅ

بلدیاتی نظام ترقی و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے، ضرور حصہ لیں گے: شیرپاﺅ

صوابی (آن لائن+ ثناءنیوز) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب شیر پاﺅ نے کہا ہے کہ اے این پی کے سابقہ دور اقتدار میں صوبے کے عوام کو اندھیروں میں دھکیل دیا، سابق حکومت نے اپنے دور حکومت میں بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام کیا ہوتا تو آج ذلیل و خوار نہ ہو رہے ہوتے۔ بلدیاتی نظام ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہیں۔ ان انتخابات میں ضرور حصہ لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاﺅں کالو خان جمرہ سلمان ولی خان میں افطار پارٹی اور بعد ازاں ولی محمد ویلفیئر میموریل ٹرسٹ و قومی وطن پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا سابقہ دور حکومت نے صوبے میں کرپشن، لوٹ مار، بدامنی اور دہشت گردی، مہنگائی، کرپشن، رشوت خوری کا فضا کو ہوا دی۔

شیرپاﺅ

ای پیپر-دی نیشن