فلسطینی صدر محمود عباس کا ترک صدر عبداللہ گل کو ٹیلی فون‘ امن مذاکرات بارے اعتماد میں لیا
فلسطینی صدر محمود عباس کا ترک صدر عبداللہ گل کو ٹیلی فون‘ امن مذاکرات بارے اعتماد میں لیا
رملہ (اے پی پی) فلسطینی صدر محمود عباس نے ترک صدر عبداللہ گل کو فون کر کے امن مذاکرات بارے اعتماد میں لیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محمود عباس نے ترک صدر عبداللہ گل سے فون پر خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ محمود عباس نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے تازہ دورہ اور فلسطین، اسرائیل امن مذاکرات کی بحالی کے حوالے کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔