• news

غیرقانونی بھرتیوں سے تنخواہوں کی ادائیگی میں دشواری آرہی ہے: قائم علی شاہ

غیرقانونی بھرتیوں سے تنخواہوں کی ادائیگی میں دشواری آرہی ہے: قائم علی شاہ

حیدر آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اعتراف کیا ہے پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت کے دوران ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز نے گنجائش سے زیادہ غیرقانونی بھرتیاں کیں جس کی وجہ سے ان اداروں میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ امن و امان کے قیام کیلئے رینجرز کا ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب سرکٹ ہاﺅس حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں لیکن ان کی تاریخ کا فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی۔ امن و امان کے سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ نثار چودھری آج کراچی آرہے ہیں ان کا خیرمقدم کریں گے۔ لیاری کی کچھی برادری کے افراد شروع سے ہی پیپلزپارٹی کے کارکن رہے ہیں جو لوگ لیاری سے نقل مکانی کر گئے ان میں سے 80 فیصد واپس آرہے ہیں۔

قائم علی شاہ

ای پیپر-دی نیشن