ڈرون حملوں میں شہید ہونے والی ملالاﺅں کیلئے اقوام متحدہ میں آواز کیوں نہیں اٹھائی جاتی:حنیف طیب
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب نے کہا ہے کہ عالمی دہشت گردی کا سب سے بڑا سوداگر امریکہ ہے۔ ڈرون حملوں میں شہید ہونے والی ملالاﺅںکے لیے اقوام متحدہ میں آواز کیوں نہیں اٹھتی۔ امریکہ، بھارت اور اسرائیل مقامی ایجنٹوں کی مدد سے پاکستان میں جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لیے عسکری و سیاسی قیادت سر جوڑ کر بیٹھے۔ سامراجی قرضوں پر چلنے والی ریاست خودمختار نہیں ہو سکتی۔ امریکہ پاکستان کو بھارت کی ذیلی ریاست بنانا چاہتا ہے۔ حکمران امریکہ کو نہیں، اللہ کو مشکل کشا مان لیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں قرآن مجید کی بے حرمتی مسلمانوں کی غیرت کے لیے عظیم چیلنج ہے۔ حکمرانوں کے سستے بازاروں کے مہنگے دورے ملک و قوم پر بوجھ ہیں۔