• news

7 سال گزرنے کے باوجود سرگودھا میں 10 زچہ بچہ مراکز صحت پر کام مکمل نہ ہوا

لاہور (پ ر) محتسب پنجاب جاوید محمود نے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا ہے کہ 7 سال گزر جانے اور کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود ضلع سرگودھا میں 10 زچہ بچہ مراکز صحت کا تعمیراتی کام اب تک مکمل نہ ہونے کے معاملے کی تفصیلی انکوائری کیلئے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے سینئر افسران پر مشتمل اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دیں۔ اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کر کے ایک ماہ کے اندر محتسب پنجاب کو رپورٹ پیش کرے۔ محتسب پنجاب نے سیکرٹری خزانہ کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ محکمہ صحت کی جانب سے ان سنٹرز کیلئے طلب کردہ سٹاف کی اسامیوں کی بلاتاخیر منظوری دے تاکہ دیہی علاقوں کیلئے زچہ بچہ مراکز صحت کو جلد از جلد عوامی بہبود کیلئے زیراستعمال لایا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن