وزیراعظم کی افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی مستحسن ہے:پیر محفوظ مشہدی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزےراعظم مےاں نواز شرےف کی طرف سے بنائی جانے والی خارجہ پالےسی کی مکمل تائےدو حماےت کرتے ہےں۔وزےراعظم کی طرف سے تمام ہمساےہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالےسی انتہائی خوش آئند فےصلہ ہے اور بالخصوص افغانستان مےں کسی گروپ کی حماےت ےا مداخلت کی پالےسی کو ترک کرنا انتہائی قابل تحسےن اقدام ہے۔ وزےراعظم کے اس خارجہ پالےسی سے پاکستان کے حالات مےں بہتری آئے گی اور ہم توقع رکھتے ہےںتمام سےاسی و مذہبی جماعتےں ماضی کی غلطےوں سے سبق سےکھےں گے۔ اس نئی خارجہ پالےسی سے پاکستان مےں اےک نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے۔ان خےالات کا اظہار چئےرمےن سنی اتحاد کونسل و رکن پنجاب اسمبلی پےر محفوظ شاہ مشہدی نے مرکزی دفتر فےصل ٹاﺅن مےں اےک اجلاس سے خطاب کے دوران کےا۔ اس موقع پر سےکرٹری جنرل جمعےت علماءپاکستان سردار محمد خان لغاری، ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پےر صفدر گےلانی، مولانا خادم حسےن شرقپوری، صاحبزادہ نعےم عارف نوری اور صاحبزادہ عثمان بھی موجود تھے۔ پاکستان کو اس وقت سب سے ذےادہ معاشی بحران کا سامنا ہے۔ معاشی بحرانوں، مہنگائی اور بے روزگاری جےسے مسائل سے نکلنے کے لئے ملک مےں استحکام کی ضرورت ہے۔