حضرت خدیحتہ الکبریؓ نے جان ومال اسلام کیلئے وقف کیا:صفدر قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی تحریک امن کے چیئرمین مفتی صفدر قادری اور قاری غلام شبیرقادری نے کہا ہے کہ سیدہ کائناتحضرت خدیجة الکبریٰؓ کی زندگی خواتین کیلئے بہترین نمونہ ہے، ان کی مالی اعانت اور اخلاقی مدد سے آپ نے اسلام کے پیغام کو بے خوف وخطر مکہ میں پھیلایا۔ گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ؓ نے دین اسلام کی اشاعت کے لےے گراں قدر خدمات سرانجام دےتے ہوئے دشمنان اسلام کی اذیتوں کو جس بہادری سے برداشت کیا اس کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپؓ نے اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی جان ومال ہمیشہ واقف کئے رکھا۔