• news

حضرت بی بی زینبؓ کے مزار پر حملہ: مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے: ہیومن رائٹس موومنٹ

لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان محمد رضا ایڈووکیٹ، سرفراز خان نیازی، شیخ طلال امجد، شہزاد ٹیپو اور اجمل خان نے کہا ہے کہ رحمت دوجہاں حضرت محمد کی نواسی حضرت زینبؓ کے مزار پر میزائل حملے نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ دیا ہے جبکہ مسلم حکمران ابھی تک بے شرمی اور بزدلی کی چادر تان کر سو رہے ہیں۔ اگر اس حملے کو انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ کہا جائے تو بیجا نہ ہو گا۔ اسلامی ملکوں کے عمزدہ مسلم شہری احتجاجی سڑکوں پر نکل آئے ہیں مگر ایک دو کے سوا مصلحت پسند اور سرمایہ دار مسلم حکمرانوں نے اف تک کہنا گوارا نہیں کیا۔ اس قدر گھناﺅنے اقدام پر مسلمانوں کا غم و غصہ اور اضطراب فطری ہے۔ کوئی مسلمان اس قسم کی مذموم جسارت کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ 

ای پیپر-دی نیشن